بحیرہ احمر میں حوثی خطرات کے باعث آئل ٹینکرز کی آمدورفت کئی ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یمن کے حوثیوں کی جانب سے باب المندب آبنائے میں سعودی ترسیلات پر پابندی کے اعلان کے بعد، سعودی عرب اپنے خام تیل کی ترسیل کے راستے بدل رہا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا خام تیل برآمد کنندہ اب مصر کی بندرگاہوں جیسے سیدی کیریر اور عین سخنہ کی طرف ٹینکرز بھیج رہا ہے۔ ان مسلسل رکاوٹوں سے عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے پاکستان کا درآمدی بل بڑھنے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ آنے کا امکان ہے۔
بحوالہ / Source: oilprice.com