اسپانسر  

گولڈ ٹریڈنگ گائیڈ پاکستان – سونا خریدنے اور بیچنے کی مکمل رہنمائی


سونا دنیا کی واحد دھات ہے جس پر ہزاروں سال سے اعتماد کیا جاتا ہے۔

معاشی بحران، مہنگائی، کرنسی ڈی ویلیوایشن اور جنگ کے دوران بھی سونا اپنی قدر برقرار رکھتا ہے۔

اگر آپ پاکستان میں گولڈ ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو یہ مکمل گائیڈ آپ کے لیے ہے۔

Live Gold Rate | Gold rate questions Pakistan

سونے کی ٹریڈنگ سے پہلے اہم ہدایات

  • مارکیٹ ٹرینڈ اور ریٹ کی نقل و حرکت کو سمجھیں
  • صرف اضافی رقم کی سرمایہ کاری کریں
  • ادھار یا ضروری رقم سے ٹریڈنگ نہ کریں
  • اوور ٹریڈنگ سے بچیں
  • صرف نقد سرمایہ پر تجارت کریں

زیادہ تر لوگ بغیر تجربے کے شارٹ ٹرم ٹریڈنگ میں نقصان اٹھاتے ہیں۔

روا (Raw Gold)

روا بنیادی طور پر زیورات بنانے اور سرمایہ کاری دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

پاکستان میں مختلف شہروں میں روا کی خالصیت مختلف ہو سکتی ہے:

  • راولپنڈی / اسلام آباد → 99.3% (.9930)
  • لاہور → 99.0% (.990)
  • کراچی → 99.9% (.999)

مختلف شہروں میں روا کے نام

  • راولپنڈی → راوہ
  • لاہور → پتھور
  • کراچی → تیزاب / زیرو
  • پشاور → گوٹا

روا خریدتے وقت احتیاط

  • ہمیشہ سونے کی خالصیت (990–999) پوچھیں
  • رسید میں خالصیت درج کروائیں
  • مستند لیبارٹری یا گولڈ ڈیلر سے خریدیں
  • غیر معروف ڈیلر سے سستا سونا نہ خریدیں

روا کا تازہ ریٹ ہمارے لائیو ریٹ پیج پر دستیاب ہے۔

ٹی ٹی بار (TT Bar – 10 تولہ گولڈ بار)

ٹی ٹی بار بنیادی طور پر سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اہم معلومات:

  • وزن: 116.64 گرام (10 تولہ)
  • خالصیت: 99.9% (9990)
  • 9990 روا سے تیار کیا جاتا ہے
  • عام طور پر لاہور اور کراچی میں دستیاب ہوتا ہے

ٹی ٹی بار کا ریٹ بھی ہمارے لائیو ریٹ پیج پر چیک کیا جا سکتا ہے۔

گرامیاں (Gold Grami Bars)

گرامیاں چھوٹے وزن کی گولڈ بارز ہوتی ہیں جو سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

دستیاب سائز:

  • 1 گرام، 5 گرام، 10 گرام، 20 گرام، 50 گرام، 100 گرام
  • 1 تولہ، 2 تولہ، 5 تولہ
  • 1 اونس (31.1 گرام)

خالصیت: 99.9% (9990)

اہم وارننگ

مارکیٹ میں جعلی گرامیاں موجود ہیں۔

گرامیاں خریدتے وقت:

  • ہولوگرام چیک کریں
  • رسید لیں
  • صرف مستند ڈیلر سے خریدیں

گرامی یا روا بہتر ہے؟

اکثر ڈیلر گرامی کو ٹی ٹی بار ریٹ کے ساتھ اضافی پریمیم لگا کر فروخت کرتے ہیں، لیکن واپس خریدتے وقت روا کے ریٹ پر خریدتے ہیں۔

اگر آپ ٹریڈنگ کے مقصد سے خرید رہے ہیں تو روا بہتر انتخاب ہو سکتا ہے۔

نتیجہ

اگر آپ پاکستان میں سونے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو:

  • خالصیت چیک کریں
  • مستند ڈیلر سے خریدیں
  • رسید لازمی لیں
  • مارکیٹ ریٹ چیک کریں
  • صرف اضافی سرمایہ لگائیں

Live Gold Rate | Gold rate questions Pakistan

مزید معلومات کے لیے واٹس اپ کریں:

+92 332 2616 142