چین شمسی، ہوا اور بیٹری سٹوریج منصوبوں کو تیز کر کے قابل تجدید توانائی کا عالمی رہنما بن گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اس نے آئندہ دہائی میں توانائی کی خود انحصاری بڑھانے کے مقصد سے تیل اور گیس کی مقامی پیداوار میں بھی اضافہ کیا ہے۔ یہ دوہری حکمت عملی چین کا غیر ملکی تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار کم کرنے اور توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔ اگرچہ یہ ایک طویل مدتی حکمت عملی ہے، چین کی جانب سے درآمدی طلب میں کمی عالمی خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کر سکتی ہے، جس سے پاکستان میں مہنگائی اور بالواسطہ طور پر سونے اور کرنسی کی شرح پر اثر پڑ سکتا ہے۔
بحوالہ / Source: oilprice.com